نیویارک،16؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)اقوام متحدہ میں مستقل امریکی مندوب نکی ہیلی نے کہا ہے کہ جنرل اسمبلی سے تقریر کرتے ہوئے صدر ٹرمپ دوستوں کو گلے لگائیں گے جبکہ مخالفین کے لیے یہ ایک انتہائی سخت تقریر ہو گی۔ منگل انیس ستمبر سے جنرل اسمبلی کا سالانہ اجلاس شروع ہورہاہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ اجلاس کے آغاز پر جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ ایسے اندازے لگائے گئے ہیں کہ ٹرمپ اپنی تقریر میں شمالی کوریاکوخاص طور پر اپنی تقریرکاموضوع بناناچاہتے ہیں۔ اس اجلاس کے حاشیے میں امریکی صدر ایشیا، مشرقِ وسطیٰ اوریورپ کے لیڈران سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کے لیے دی جانے والی سالانہ امریکی گرانٹ پرتحفظات کااظہارکیاہے۔